Type Here to Get Search Results !

سوشل اینگزائٹی اور الارا کی خاموش جنگ: ایک اندرونی سفر کیا لوگ واقعی آپ کو جج کر رہے ہیں؟ خوف، خاموشی اور پہلی فتح

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ایک خوف ہمیشہ لاحق رہتا ہے کہ وہ جج نا کر دئے جائیں. 

ایسی غیر ضروری سوچیں جو انکا کبھی پیچھا ہی نہیں چھوڑتی. 

بات کرنے سے پہلے, بات کرنے کے دوران اور یہاں تک کہ بات کرنے کے بعد بھی

سوشل اینگزائٹی کا شکار لڑکی الارا شاپنگ سٹور میں، سٹوڈیو غیبلی آرٹ


یوں لگتا ہے جیسے سب بس آپ کو ہی دیکھ رہے ہیں.. 

جب آپ کسی کے سامنے کھانے سے, بولنے حتی کہ کچھ بھی کرنے سے گھبراتے ہیں. تو جی ہاں ایسے لوگ بھی وجود رکھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ بہتر بننے کی کوشش بھی نہیں چھوڑتے. 

آئیے ملتے ہیں ایک ایسے ہی کردار

ہماری پچھلی تحریر "معجزاتی شفا" ضرور پڑھیں 

صبح کا وقت تھا. 

دھوپ کھڑکیوں سے چھن کے داخل ہوتی تھی. 

وہ کمرے میں شیشے کے سامنے کھڑی تھی. 

کمرا زیادہ بڑا نا تھا. 

دیواروں پر پینٹنگ کی گئی تھی. یہ الارا (Elara) نے خد کی تھی. اسے پینٹنگ کرنے کا شوق تھا. 

دیوار پر ایک سمندر سا بنا ہوا تھا. 

وہ شیشے کے سامنے رکی اپنے بال بنا رہی تھی. 

سامنے ماتھے سے کٹے بالوں کو چھوڑ کر باقی کو ایک کلپ میں پیچھے کی جانب قید کر دیا. 

وہ کلپ ایک سیپ کی شکل کا تھا.

"میں اسٹور پر جاؤں گی, مطلوبہ چیزیں شیلف سے نکالنے کے بعد کاؤنٹر پر پے کروں گی... 

اور بس.. 

اتنی سی بات ہی ہے.. "

خد کو سمجھانے کے بعد اس نے قدم باہر کی جانب بڑھا دیے..

لیکن جانے سے پہلے وہ اپنے گلاسس لگانا نہیں بھولی تھی. 

‎

‎━━━❀━❀━━━


اس نے convenience store کے اندر قدم رکھا. 

وہاں کچھ لوگ موجود تھے جو شاپنگ کر رہے تھے.

وہ ایک خالی ٹرالی لئے شیلف کی طرف بڑھ گئی. 

اسے بس کچھ گروسری ہی لینی تھی... 

وہ کچھ دیر تک سب لے چکی تھی سوائے ایک چیز کے. کچھ بسکٹ.. 

وہ مخصوص شیلف کی طرف بڑھ گئی. 

لیکن وہاں کوئی پہلے سے موجود تھا. 

ایک نوجوان جو کافی دیر لگا رہا تھا مطلوبہ پروڈکٹ ڈھونڈنے میں. 

اسے بس پاس جاکر تھوڑی سی جگہ مانگ نے کے بعد اپنے بسکٹ لے لینے تھے. 

لیکن الارا کے لئے یہ سادہ کام بہت مشکل تھا.

اس نے بے دھیانی میں ایک اور پیکٹ اٹھا لیا. 

اس سے کام بن جاتا.. 

‎━━━❀━❀━━━

آج ویک اینڈ تھا. 

وہ اپنی دوست کی شادی میں شرکت کر رہی تھی. 

صوفیہ اس کی واحد دوست تھی. 

وہ ایک میز پر براجمان تھی جب اس کے کانوں سے ایک جملہ ٹکرایا.

"یہ لڑکی بہت چپ رہتی ہے.. "

کوئی اور بھی شاید کچھ کہہ رہا تھا. 

"ایٹیٹیوڈ ہوگا.. "

"پیاری سی ہے لیکن ہمیشہ آکورڈ رہتی ہے"

"تھوڑا گھلنا ملنا چاہیے "

وہ اس طرح کی باتیں سنتی تھی.. اکثر.. 

بہت بار... 

اتنی بار کے اسے نہیں معلوم تھا کہ کیا کہنا چاہیے. 

تقریب کے بعد وہ واپس اپنے کمرے میں شیشےکے سامنے موجود تھی. 

"کیا میں واقعی عجیب ہوں؟"

‎━━━❀━❀━━━


وہ آج ایک بار پھر باہر گئی تھی. گھر کے پاس کا پارک..

پر سکون...

گلاسس آج بھی پہنے تھے. وہ اس کے کردار کا حصہ بن چکے تھے. وہ جہاں بھی جاتی انہیں پہن کر جاتی. 

اسے ایسے اپنا آپ کم ظاہر لگتا تھا. 

وہ کہیں بھی دیکھ سکتی تھی. کسی سے نظریں چرا سکتی تھی, دکھاوہ کر سکتی تھی کہ وہ کچھ اور دیکھ رہی ہے. وہ ایک ایسے بینچ پر بیٹھی تھی جو تھوڑا سا الگ تھا. 

لوگوں کو دیکھتے ہوئے. ایک بچہ شاید اپنی ماں سے کسی چیز کے لئے ضد کر رہا تھا. 

وہ رو رہا تھا. اس کی والدہ اسے چپ کروانے کی کوشش کر رہی تھیں.

اس نے اپنے پاس پڑے شاپنگ بیگ کو دیکھا. اس کے پاس کچھ سنیکس تھے جو وہ بچے کو دے سکتی تھی. 

وہ مدد کرنا چاہتی تھی. 

"دے دوں ؟"

"اگر اسکی والدہ کو لگا کہ میں interfere کر رہی؟"

"بولوں گی کیا؟"

"جاؤں کیا؟"

"اگر اس بچے نے لینے سے انکار کر دیا؟"

اور ایسے ہی کئی باتیں اس کے ذہن میں چلتی رہیں.. 

یہاں تک کہ وہ بچہ بھی رونا بند ہو چکا تھا. 

وہ وہیں بیٹھی رہی.

ایک نظر اپنے ہاتھ میں موجود پیکٹ کو دیکھا. 

پھر واپس بیگ میں رکھ دیا. 

وہاں موجود کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ مدد کرنا چاہتی تھی. 

لوگ اس کا اندر نہیں دیکھ سکتے تھے اور صرف اندازے ہی لگایا کرتے تھے.

وہ جلدی چلی جاتی ہے, زیادہ بات نہیں کرتی, چپ رہتی ہے وغیرہ وغیرہ.

لیکن وہ وہ دس جملے نہیں سن سکتے تھے جو اسے اپنے ذہن میں بار بار دہرانے پڑتے.

کہیں بھی جانے کا حوصلہ, وہ مدد جو وہ کرنا چاہتی تھی, وہ سب... 

کوئی نہیں دیکھ سکتا تھا. 

‎━━━❀━❀━━━

کچھ دن بعد وہ آج پھر convenience store گئی تھی. آج بھی کوئی شیلف کے سامنے موجود تھا. 

" زرا جگہ دیں گے؟"

اس نے پاس جا کر نرمی سے کہا. وہ نوجوان سامنے سے ہٹ گیا. اور الارا نے اپنی مطلوبہ چیز لے لی تھی. وہ آج بھی خاموش تھی لیکن آج اس نے اپنی مطلوبہ چیز لے لی تھی. 

شاید کوئی نا سمجھتا لیکن اس کے لئے یہ بڑی بات تھی. 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.