Type Here to Get Search Results !

آپکی عزت سیریل جس نے ہر تیسرے گھر کی حقیقت کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ مرد غلط ہے یا ہمیشہ غلط ہوتا ہے

بھلا مردوں کو تعریف کرنا کہاں آتی ہے؟

ایک ڈرامہ ~آپکی عزت~ سیریل جس نے ہر تیسرے گھر کی حقیقت کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ مرد غلط ہے یا ہمیشہ غلط ہوتا ہے، آپ یہ ڈرامہ دیکھیں گے تو آپ کو سمجھ آئے گا کہ کس قدر مرد نے اولاد کو بیوی کے پیروں کی زنجیر بنا کر اسے ایک مخصوص جگہ پر بند کر دیا

Ghibli style illustration depicting a woman's emotional journey through love, marriage, betrayal, and changing social status

آپکی عزت

اس سیریل میں مرد کی ایگو (انا) بدلتی ہوئی اوقات عورت کے خودکار سسٹم کے  ارد گرد گھومتی ہے 

احسن خان (تابش)جب وہ ایک چھوٹا سا رئیل اسٹیٹ کی دنیا کا ایک ایجنٹ ہوتا ہے  اسکی شادی عروہ (بینا) سے ہوتی ہے پہلے وہ اس کے ارد گرد چکر لگاتا ہے کہ کیسے بھی کر کے اسے حاصل کر لے اتنا سب ہونے کے بعد وہ کامیاب ہو جاتا ہے انکی شادی ہو جاتی ہے اور شادی کے چودہ سال بعد اسکی زندگی کا ایک نیا موڑ آتا ہے اور وہ ایک تابش رئیل اسٹیٹ کی نامور شخصئیت کہلاتا ہے پیسہ رتبہ اسکی سوچ کو بدل کر رکھ دیتا ہے اسے لگتا ہے کہ اسکی محبت جسے وہ اتنے جتن کے بعد حاصل کر لایا ہے وہ اب اسکے سٹیٹس کے مطابق نہیں ہے وہ گھر باہر بڑے فنکشن پارٹیز میں اسکی تزلیل کرتا ہے اسے رسواء کرنا شروع کر دیتا ہے پھر اسے سیاست میں حصہ لینے کی سوجھتی ہے اسکا یہ عجب شوق اس کے اندر یہ احساس پیدا کرتا ہے کہ اسے اس کے بزنس میں مدد دینے کے لیۓ اب ایک چالاق عورت چاہیۓ 

اس چکر میں وہ اپنی ہی سیکرٹری ناز سے چکر چلانے لگتا ہے ایک طرف بینا اپنی تزلیل ہوتے دیکھتی ہے اور خاموش رہتی ہے دوسری طرف وہی تابش اپنی دوسری شادی رچانے کا خواب بُن چکا ہوتا ہے 

  اب آپ ہرگز یہاں مجھے حدیثوں کے حوالے مت دیجیے گا کہ عورت گھر میں اچھی لگتی ہے یا عورت بنی ہی گھر کے لیے ہے۔ ہر شخص کا دیکھنے کا نظریہ الگ ہوتا ہے، جہاں میرے رب نے عورت کو گھر کی ملکہ کہا، رانی کہا، آپ نے اسے وہاں نوکرانی کا درجہ دیا، آپ ہوتے کون ہیں اسے کسی درجے پہ فائز کرنے والے؟


"محبت اور فن کے امتزاج پر مبنی ہماری پچھلی تحریر 'عکسی سایہ' بھی ضرور ملاحظہ کیجیے گا

پہلے لاحاصل چیز کے پیچھے اپنا آپ گنوا دینا، جنگ جو ہو جانا جب تک وہ حاصل نہ ہو جائے، جب حاصل ہو جائے تو وہی عورت دو کوڑی کی بنا کے رکھ دی جاتی ہے

اس سیریل میں احسن خان نے ہر اس مرد کے چہرے کو بیان کر دیا ہے جو عورت کی قدر نہیں کرتا اور اسے کم پڑھی لکھی ہونے یا اس کے خوبصورت نہ ہونے پہ اس کی تذلیل کرتا ہے۔ جبکہ اللہ نے مرد کو مکمل کرنے کے لیے عورت کو مرد کا نصف یعنی آدھا دین کہا ہے۔بات کہنے کی یہ تھی کہ لاحاصل چیز اپنی وقعت کھو دیتی ہے۔وہ کہتے ہیں نا کہ کم ظرف کے ہاتھ عزت دار کا کشکول لگ جائے تو وہ اس میں تذلیل ہی ڈالتے ہیں خیر نہیں


ازقلم صباء صاحبہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.