Type Here to Get Search Results !

ڈپریشن کی علامات اور علاج | کیا آپ ڈپریشن کا شکار ہیں؟ جانیے علامات، اسباب اور پروفیشنل علاج آنلائن کاؤنسلنگ سیشن - ڈاکٹر اقصی لودھی

ڈپریشن کیا ہے؟ 

اسٹوڈیو گھبلی (Studio Ghibli) کے انداز میں ایک نوجوان پاکستانی لڑکی جو اپنے کمرے کی کھڑکی کے پاس اداس اور تھکی ہوئی بیٹھی ہے، جو ڈپریشن، تنہائی اور ذہنی دباؤ کی کیفیت کو ظاہر کرتی ہے۔ کمرے میں بکھرا ہوا سامان اور باہر کا ابر آلود موسم نظر آ رہا ہے۔


ڈپریشن ایک بہت عام نفسیاتی مرض ہے۔ دنیا کی تقریباً چار فیصد آبادی میں ڈپریشن پایا جاتا ہے اور اسکا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہے کیونکہ وہ مردوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

علامات 

ڈپریشن کی کچھ خاص علامات میں سے ایک 

چڑچڑا پن 

اداسی

نیند کی کمی یا زیادتی 

کسی بھی کام میں دل نا لگنا 

چیخنا چلانا 

رونا 

بھوک نا لگنا 

تھکاوٹ اور لو انرجی محسوس کرنا 

خوشی اور  دکھ کے احساسات سے عاری 

ہماری پچھلی پوسٹ "رشتہ" ضرور پڑھیں

یہ کچھ خاص علامات ہے اگر انکا دورانیہ دو ماہ سے زیادہ ہو جائے تو پروفیشنل ہیلپ لینا پہلا قدم ہوسکتا ہے 

ڈپریشن کی وجوہات: 

 

ماحولیاتی عوامل: 

ماحولیاتی عوامل ذہنی امراض میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر بچہ اپنے ماحول میں ڈپریشن کے افراد اور ذہنی طور پر بیمار لوگوں کے درمیان رہتا ہو اپنے بڑوں کو غصہ کرتے دیکھتا ہو تو وہ اگریسو بچہ پروان چڑھتا ہے۔


والدین کی علیحدگی/ خاندانی مسائل: ڈپریشن کا شکار افراد والدین کے درمیان علیحدگی یا دوسرے خاندانی مسائل کی وجہ سے بھی اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ ایک بچہ جب خاندان کو ٹوٹتا اور بکھرتا دیکھتا ہے تو وہ مسلسل ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتا ہے۔ 


بچپن کے ٹراما/جنسی یا جسمانی: سب سے زیادہ ڈپریشن ان لوگوں میں پایا جاتا ہے جن کا بچپن کچھ خوفناک حادثات کا شکار رہا ہو انہوں نے جنسی یا جسمانی ٹراما سے گزرے ہوں ایسے افراد انہی حادثات کے ساتھ چلتے چلتے  -long- term unhealed ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔۔  

نیورو ٹرانسمیٹر کی باقاعدگی: دماغ کے کیمیکلز بھی ڈپریشن اور دوسرے ذہنی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔ 


تنہائی: اگر اکیلا پن اور تنہائی پسند انسانوں کی شخصیت کا اندازہ لگایا جائے تو ان میں زیادہ ڈپریشن پایا جاتا ہے کچھ کیسز میں انسان خود کو اس لئے لوگوں سے دور کر لیتا ہے کیونکہ وہ اٹیچمنٹ پرابلم میں مبتلا ہوتا ہے جو ڈپریشن کے مرض میں بہت common ہوتا ہے۔


جینیاتی عوامل : ڈپریشن بھی  دوسری جینیاتی بیماریوں کی طرح نسلوں میں سفر کرتا ہے اگر ایک فیملی میں نفسیاتی امراض کی ہسٹری چلتی آرہی ہو تو بھی انسان میں ڈپریشن ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

 

منشیات یا نشہ کا استعمال: 

منشیات،الکوحل اور دوسرے قسم کے نشے کے عادی افراد میں ڈپریشن زیادہ پایا جاتا ہے اور کہی نا کہیں ڈپریشن سے بھاگنے کیلئے ایسے لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔


جسمانی بیماریاں: 

بلڈ پریشر، شوگر، دل اور دوسرے جسمانی امراض میں مبتلا افراد ڈپریشن کا زیادہ شکار رہتے ہیں ۔


اگر آپکی فیملی اور قریبی عزیز میں سے کوئی ڈپریشن یا دوسرے ذہنی امراض میں مبتلا ہے تو آپ اسکے لئے فوری پروفیشنل ہیلپ لے سکتے ہیں بروقت قدم اس کی زندگی کو بچانے کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ 

ڈاکٹر اقصی لودھی - کلینیکل سائیکالوجسٹ

ڈاکٹر اقصی لودھی

کلینیکل سائیکالوجسٹ اور کاؤنسلر (Clinical Psychologist & Counselor)

ڈپریشن ایک قابل علاج مرض ہے، انسان زندگی کے کسی بھی موڑ پر اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ بروقت رہنمائی اور پروفیشنل مدد آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔

💳 سیشن فیس (Consultation Charges)
• آنلائن سیشن: 2000 روپے
• کلینک سیشن: فیس مختلف ہے (معائنے کے مطابق)
📍 کلینک دستیابی (Locations)
• لاہور اور اوکاڑہ میں ذاتی معائنہ (Physical Clinic) دستیاب ہے
• تمام شہروں کے لیے آنلائن آڈیو / ویڈیو سیشن

سیشن بک کرنے کے لیے رابطہ نمبر:

براہِ راست واٹس ایپ پر چیٹ شروع کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں:

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.